ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ سمندر ساحل پر غیرقانونی عمارات کی تعمیر :ڈی سی حکم کی بھی کوئی پرواہ نہیں ؛عدالت میں کیس درج

کمٹہ سمندر ساحل پر غیرقانونی عمارات کی تعمیر :ڈی سی حکم کی بھی کوئی پرواہ نہیں ؛عدالت میں کیس درج

Fri, 29 Sep 2017 19:29:14    S.O. News Service

کاروار:29/ستمبر (ایس اؤنیوز)ساحل پر سرکاری زمین کو اتی کرم کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر تعمیر کردہ عمارت کو نکالے بغیرڈپٹی کمشنر کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کئے جانے کا واقعہ کمٹہ تعلقہ کے ہولنگدے سمندری ساحل پر پیش آیا ہے۔

سمندری ساحلی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہولنگدے ساحل پر اشونی دھاما آیوروید اسپتال تعمیر کیاگیا ہے، قانون کی پاسداری نہیں کئے جانےپر ڈی سی نے خود عمارت کو قانون کے مطابق نکال باہر کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن اسپتال مالک نے ڈی سی حکم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی جگہ قائم رہاتو محکمہ فاریسٹ ماحولیات اور جیالوجی کے علاقائی ڈائرکٹر نے کمٹہ کی عدالت میں شکایت داخل کی ہے۔

ہولنگدے سمندری ساحل پر ڈاکٹر روی راج گجانن کڈلے نے قانونی طورپر متعلقہ محکمہ سے منظوری لئے بغیر اشونی دھام آیوروید اسپتال کی تعمیر کی ہے۔ سروے نمبر 562پر 4عمارتیں، سروے نمبر 499/2پر 2عمارتیں، سروے نمبر 496/3،497/2،495/4پر ایک ایک عمارت ، سروے نمبراے 564/6پر قائم عمارتیں سی آر زیڈ 3زون میں شامل ہیں۔ ان تمام عمارتوں کی تجدید یا نئی تعمیر کے لئے کوئی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

کمٹہ ہولنگدے کے گجانن ایس بھٹ، شکنتلا جی بھٹ، ڈاکٹر روی راج گجانن کڈلے نے سسی آر زیڈ سے منظوری لئے بغیر عمارات کی تعمیر کی ہیں۔ ان تمام عمارات کے خلاف کارروائی کے لئے تعلقہ افسرنے یکم مارچ 2017کو ڈی سی کو رپورٹ ارسال کی تھی ۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام غیر قانونی عمارات کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن ملزمان نے ڈی سی حکم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی عمارات کو نہیں نکالا تو قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں متعلقہ محکمہ کی طرف سے شکایت داخل کی گئی ہے ۔


Share: